میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو نے 23 سال بعد فارمولا ون کی میزبانی کرنے کے لیے پانچ سال کا معاہدہ کر لیا۔ میکسیکو 2015ء سے 2019ء تک پانچ سال کے لیے فارمولہ ون ریس کی نمائندگی کرے گا۔
میکسیکن کمپنی سی آئی ای کے بیان کے مطابق فارمولا ون سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور 2 بلین ڈالرز سے زائد کے معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔
ریسز میکسیکو سٹی کے روڈریگز ہرمانوس آٹو ڈروم سرکٹ میں ہوں گی جو اس سے پہلے 1992ء فارمولہ ون ریس کی میزبانی کر چکا ہے۔ یہ 23 سال بعد پہلا موقع ہو گا جب کوئی لاطینی امریکن ملک فارمولہ ون کی نمائندگی کرے گا۔