بلوچستان میں 18 ماہ بعد پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا

Polio

Polio

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں 18 ماہ بعد پولیو کا ایک کیس سامنے آ گیا محکمہ صحت کے مطابق 18 ماہ کی بچی کو پیدائش سے ہی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔

قلعہ عبداللھ کے علاقے میرزئی میں 18 ماہ کی بچی نازو میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

بچی گزشتہ چار ماہ سے کراچی کے بلال کالونی میں والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ بچی کو پیدائش کے بعد سے لیکر اب تک پولیو سے بچائو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔

یہ خاندان پانچ ماہ قبل ہی قلعہ عبداللہ منتقل ہوا ہے، اس سے قبل بلوچستان اٹھارہ ماہ سے پولیو فری تھا، جبکہ 2011ء میں قلعہ عبداللہ میں سب سے زیادہ 22 کیسز سامنے آئے تھے۔