لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ دنیامیں سب سے زیادہ مقبول سٹیج ڈرامہ ہمارا تصور کیا جاتا ہے۔
انگلینڈ اور یورپ میں بھی سٹیج ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں مگر جو مقبولیت سٹیج ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں ہے۔ جب میں نے اداکاری شروع کی تو اس وقت سینئر اداکار سٹیج کو خیرباد کر چکے تھے مگر آج جو سینئر اداکار موجود ہیں میں ان سے ضرور رہنمائی لیتی ہوں۔