لاہور: ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین خان نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں پر اپنے شدید ردعمل پر کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لیبر ہو چکا ہے حکمران عوامی غم و غصہ کو سنجیدگی سے لیں ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے ، 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود صارفین کو بجلی کے زائد بل بھجوائے جارہے ہیں، جو عوام کے بنیادی حقوق کی نفی ہے۔
عوام جتنی بجلی استعمال کرتے ہیں، اس سے زائد بل وصول کیوں کیئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اپنے تمام تر دعوئوں کے باوجود بجلی کی پیداوار میں کوئی اضافہ کر سکے اور نہ ہی بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اپنا انتظامی کردار ادا کر سکے ، توانائی بحران میں شدت آچکی ہے معاملا ت زندگی تقریباجام ہو کر رہ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ ہو یا گڈو پاور اسٹیشن اس سے مہنگی بجلی پیدا ہوگی ، جو صاریفین کے لیے قبول ہے اور نہ ہی انڈسٹری کے لیے۔