کوکا کولا نے یکم اگست سے 14 روزہ فٹ بال لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا

Football League

Football League

ملتان (جیوڈیسک) پاکستان میں نوجوانوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے مشن کے سلسلے میں کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی بی پی ای) شہر ملتان میں یکم اگست سے 14 اگست تک فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کر رہا ہے یہ ٹورنامنٹ آل پاکستان کوکا کولا فٹ بال لیگ کے عنوان سے ملتان کے سپورٹس گرائونڈ میں یکم اگست سے شروع ہو گا۔

ڈائریکٹر پبلک افیئرز اینڈ کمیونی کیشن سی سی بی پیل ایل ظفر عباس نے کہا کہ ایک متحرک اور صحت مندانہ طرز زندگی کو فروغ دینا دنیا بھر میں کوکا کولا کیلئے ترجیح رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں پاکستان میں ہمارے نوجوان بھی اس اقدام سے مستفید ہوں اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نہ صرف پاکستان کے نوجوان مقابلے کی روح سے آشنا ہوں گے۔

بلکہ بہترین ٹیم ورک کے معنوں سے بھی روشناس ہوں گے کراچی میں پہلے ہی سی سی بی پی ایل فٹ بال پر کام کر رہا ہے اور اب ملک کے دیگر حصوں میں بھی فٹ بال کے فروغ کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے اس مقابلے میں کل 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ دو ہفتے کی مدت کا ہو گا جشن آزادی کے دن یہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو جائے گا اس دن اختتامی تقریب کے ساتھ فائنل کھیلا جائے گا۔