مسلم ممالک میں اتحاد کا فقدان تمام برائیوں کی جڑ ہے، حلیم عادل

Haleem Adil Sheikh

Haleem Adil Sheikh

کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جوکہ اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں انہیں سعودی فرمانروا شاہ عبداﷲ سے ملکر مسئلہ فلسطین کے موضوع پر بات کرنی چاہیے۔

پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت باہمی یکجہتی کے ساتھ اس مسئلے کو آگے بڑھا سکتے ہیں کیونکہ اس وقت اقوام متحدہ فلسطین کے مظلوم اور نہتے لوگوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ جنگ بند کردے اقوام متحدہ اور عرب لیگ والوں کے یہ الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ سمیت انسانیت کے ٹھیکیدار تمام ادارے امریکہ کے غلام ہیں۔

فسلطینیوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی ہٹ دھرمی ایک الگ چیز ہے مگر اس پر امت مسلمہ کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ مسلم ممالک میں اتحاد کا فقدان تما م برائیوں کی جڑ ہے اس کے خاتمے کے لیے حکمران اگر کچھ نہیں کرسکتے تو پھر مسلم قوموں کو ہی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اس کے لےے اپنا اپنا غصہ سوشل میڈیا پر نکالنے کی بجائے عملی اقدامات کرنے ہونگے۔