الحاج خواجہ صوفی نقیب اللہ شاہ قادری کا بیسواں سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات شروع

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی: الحاج خواجہ صوفی نقیب اللہ شاہ قادری کا بیسواں سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات شروع، حلقہ ذکر، ختم شریف، قرآن خوانی، قل شریف ، محفل رنگ و دعائے خیر کے بعد عرس کا اختتام ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اعلی حضرت خواجہ خواجگان سرتاج الاولیاء فخر الاولیاء پیرو پیشوا الحاج خواجہ صوفی محمد نقیب اللہ شاہ قادری سہروردی، ابو العلائی، نقشبندی، مجددی، چشتی، صابری، نظامی، جہانگیر،حسنی کا بیسواں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا، عرس کی دوروزہ تقریبات کی قیادت پیر طریقت رہبر شریعت اعلی حضرت رفیع المنزلت صاحبزادہ ابو العطاء صوفی محمد حبیب اللہ شاہ قادری چشتی کریں گے، پہلے روز کی تقریبات میں حلقہ ذکر و ختم شریف، نعت خوانی و محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، آج 26رمضان االمبارک کو حلقہ ذکر، ختم شریف، قرآن خوانی، قل شریف، محفل رنگ و دعائے خیر کے بعد عرس کی تقریبات کا احتتام ہو گا۔

عرس میں ملک بھر سے مریدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، صاحبزادگان محمد عبیداللہ شاہ و محمد مظہر اللہ شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولیا ء اکرام نے برصغیرمیں اسلام کی سربلندی کیلئے کام کیا،دہشت گردی ،بد امنی ، لا قانونیت ،اور قیام امن سمیت ہرمسلے کا حل اولیا ء اکرام کی تعلیمات میں پوشیدہ ہے۔