گجرات: معمولی رنجش، زمیندار نے دس سال کے بچے کے دونوں بازو کاٹ دیئے

Gujarat

Gujarat

گجرات (جیوڈیسک) نواحی گاؤں چک بھولا میں مویشی کھیت میں گھس جانے کی رنجش پر زمیندار غلام مصطفی نے دس سالہ بچے تبسم کے دونوں بازو پیٹر انجن میں دے کر کاٹ دیئے۔ متاثرہ بچے کو زخمی حالت میں عزیز بھٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ متاثرہ بچے کے والد نذر اقبال کی درخواست پر تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پیدا ہو گیا۔ دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا اور ڈی پی او گجرات رائے اعجاز سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔