جدہ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ عبدللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں رہنماوں کے درمیان کوئی ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات میں شاہ عبداللہ کے علاوہ دیگر اہم حکومتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
شاہ عبدللہ نے پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعا کی۔ سعودی فرمانروا شاہ عبدللہ نے کہا کہ نواز شریف ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک ہمارے پاکستان سے دیرینہ تعلقات ہیں ہم پاکستان کی ہر حالت میں حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعقات کی بہتری اور فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔