کراچی میں امن و امان نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی: شاہی سید

Shahi Syed

Shahi Syed

کراچی (جیوڈیسک) دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ شہر میں ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی آ گئی ہے۔

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ روز کا معمول بن چکی ہے گزشتہ روز گلشن اقبال میں معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن خاظر خواہ نتائج دینے میں ناکام رہا ہے جس کی بنیادی وجہ سیاسی مصلحت، پولیس میں سیاسی ٹرانسفر، پوسٹنگ اوراہم پوسٹوں پر منظور نظر افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے جب تک یہ طرزعمل جاری رہے گا روشنیوں کے شہر میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔