ڈی آئی خان : بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق

Explosion

Explosion

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دونوں تاجر عمران اور مجید موقع پر ہی دم توڑ گئے

ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل کولاچی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

دو موٹرسائیکل سوار تاجر عمران اور مجید کولاچی سے لونی جا رہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سڑک کنارے نصب بارودی مواد تخریب کاری کیلئے نصب کیا گیا تھا مگر جاں بحق افراد اس کا نشانہ بن گئے۔