افغانستان میں طالبان نے 15 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

Taliban Passengers Killed

Taliban Passengers Killed

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں طالبان نے 15 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ افغان صوبہ غور میں مشکوک طالبان نے 2 گاڑیوں کو روک کر سڑک کنارے قطار میں کھڑے کر نے کے بعد مسافروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

مرنے والوں میں 11 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ ایک مسافر جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ صوبائی پولیس چیف کے مطابق دہشتگردوں نے مسافروں کو سڑک کنارے قطار میں کھڑا کیا اور ان کے سر اور سینے میں گولیاں ماریں جبکہ معجزاتی طور پر ایک مسافر جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب رہا۔

دوسری جانب صوبہ غور کے گورنر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔