گجرات میں بچے کے بازو کاٹنے والا سفاک زمیندار 10 روزہ ریمانڈر پر پولیس کے حوالے

landlord Cuts, Boy Arms

landlord Cuts, Boy Arms

گجرات (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معمولی تنازعے پر بچے کے دونوں بازو کاٹنے والے زمیندار غلام مصطفیٰ کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ملزم غلام مصطفیٰ عرف نومی کو گجرات میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم غلام مصطفیٰ کا عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہنا تھا کہ بچے کے ہاتھ کاٹ کر مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی، میں اس واقعہ پر بہت شرمندہ ہوں۔

غلام مصطفیٰ نے اعتراف کیا کہ ٹرانسفارمر لگانے پر لڑائی شہزاد تبسم کے والد سے جھگڑا ہوا لیکن جو کچھ بھی ہوا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا بلکہ کھیل ہی کھیل میں ہوا۔

واضح رہے کہ ملزم غلام مصطفیٰ نے گجرات میں ٹرانسفارمر لگانے کے تنازعے پر شہزاد تبسم کو ٹیوب ویل کے شافٹ میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچے کے دونوں بازو کٹ گئے۔