غیر ملکیوں کی بھاری سرمایہ کاری نے حصص مارکیٹ کو مندی سے بچالیا

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھاری سرمایہ کاری نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کو مندی سے بچالیا اور انڈیکس پہلی بار 30474.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں مزید 16 ارب 10 کروڑ 52 لاکھ 43 ہزارروپے کا اضافہ ہو گیا، ٹریڈنگ کے دوران بینکوں و مالیاتی اداروں، میوچل فنڈز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 1 کروڑ 27 لاکھ 29 ہزار 435 ڈالر کا انخلا کیا گیا جبکہ اس دوران غیرملکیوں نے 1 کروڑ 8 لاکھ 34 ہزار 818 ڈالر، مقامی کمپنیوں 10 لاکھ 77 ہزار 221 ڈالر اور این بی ایف سیز نے 8 لاکھ 17 ہزار 397 ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 9.32 پوائنٹس کے اضافے سے 30474.75 ہو گیا، کاروباری حجم 66.45 فیصد زائد رہا، 21 کروڑ 81 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ 326 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، 116 کے بھاؤ میں اضافہ، 188 کے دام میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔