بینکوں میں ترسیلات زر کا حجم دگنا ہو گیا

Remittances

Remittances

کراچی (جیوڈیسک) جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی رقوم میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بینکوں میں ترسیلات زر کا حجم دگنا ہو گیا۔ گھر والوںکی عید کی تیاریوں میں کوئی کسر نہ رہ جائے اس لیے سمندر پار کام کرنے والے پاکستانی زیادہ سے زیادہ پیسے وطن بھیج رہے ہیں۔

بینکاری ذرائع کے مطابق ترسیلات زر کا حجم یومیہ 4 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 8 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور توقع ہے کہ جولائی میں مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر جائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے غیرملکی ادائیگیوں کے دبائو کو کم کرنے میں ترسیلات زر کا کرادار ہے جو گزشتہ مالی سال15 ارب ڈالر کی سطح بھی عبور کر گئے تھے۔