لاہور، سموسے بیچنے والا بچہ میٹرک بورڈ میں دوسری پوزیشن لےاڑا

Mohammad Rizwan

Mohammad Rizwan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میٹرک بورڈ کے نتائج کا اعلان، محنت کش رضوان دوسری پوزیشن لے اڑا۔

قصور کا رہائشی محمد رضوان چوکیدارکا بیٹا ہے، آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد رضوان نے پرائیویٹ طالب علم کے طور پرامتحان دیا اور 988 نمبرز حاصل کئے محمد رضوان کا کہنا ہے کہ صبح پڑھتا اور رات کو سموسے بیچ کر تعلیمی اخراجات پورے کرتا تھا۔