لاہور: نوائے وقت کے بانی مجید نظامی انتقال کرگئے

Majid Nizami

Majid Nizami

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سینئر صحافی اور نوائے وقت کے بانی مجید نظامی 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔مجید نظامی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اورپچھلے کچھ دنوں سے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔مجید نظامی 3 اپریل 1928 ء میں سانگلہ ہل میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول سانگلہ ہل سے حاصل کی، ایف اے اسلامیہ کالج لاہور سے جبکہ گریجویشن گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا۔

مجید نظامی نے ایم اے سیاسیات کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی، اسلامیہ کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے سیاست میں متحرک رہے اور تحریک پاکستان کی عملی جدوجہد میں حصہ لیا۔

ان کے انتقال پر پاکستان کی مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے رنج و غم کا اظہار کیا اور صحافت کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ مرحوم کی نماز جنازہ صبح 9 بجے باغ جناح میں ادا کی جائے گی۔