اسرائیل کا غزہ میں 12 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کا اعلان

Israel

Israel

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیل نے آج 12 گھنٹے کے لیے فلسطین پر حملے روکنے کااعلان کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق عارضی جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 سے رات 9 بجے تک ہو گی۔ عارضی جنگ بندی کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو یقین دہانی کرا دی۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اجلاس آج پیرس میں ہوگا۔

اجلاس میں امریکا، برطانیہ، ترکی، قطر اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی فارن پالیسی چیف کیتھرین ایشٹن بھی شریک ہوں گی۔ دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 850 ہو گئی ہے۔