ملک بھر کی مساجد میں عبادت گزار لیلۃ القدر کی تلاش میں سرگرداں

Lailatul Qadr

Lailatul Qadr

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر کی مساجد میں لیلۃ القدر کی تلاش کیلئے پر نور اجتماعات کا انعقاد ،عبادت گزارلیلۃ القدرکی تلاش میں سرگرداں، عبادت گزاروں نے گناہوں کی معافی اور ملک میں امن اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی۔

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی بھی روح پرور دعا کی۔معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے فیصل آباد کی مقامی مسجد میں ماہ صیام کی ستائیسویں شب کو روح پرور بیان کیا اور رقت آمیز دعا کرائی۔ لیلتہ القدر کی مناسبت سے مولانا کے بیان اور دعا میں شریک حاضرین آبدیدہ ہوگئے۔