کراچی: شکایتی مرکز پر فائرنگ سے زخمی خاتون کانسٹیبل دم توڑ گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس کے شکایتی مرکز پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کانسٹیبل بھی دم توڑ گئی۔

لیاقت آباد میں رات گئے نامعلوم افراد نے پولیس کے شکایتی مرکز پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ خاتون کانسٹیبل زخمی ہوگئی تھی۔

خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی۔