ہندوستانی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، سات افراد ہلاک

Helicopter

Helicopter

لکھنؤ (جیوڈیسک) ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر جمعے کو شمالی ہندوستان میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔ فضائیہ کے ایک اعلامیے کے مطابق اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہیلی کاپٹر کا ریڈار اور ریڈیو سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

حادثہ ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے قریب پیش آیا، حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ پولیس افسر راجیس کرشنا نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر زمین پر گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ فوجی بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر کے زمین پر تباہ ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں

عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر جیسے ہی زمین پر گرا آگ نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکومت نے کہا ہے کہ حادثے کی وجہ انسانی غلطی یا تکنیکی نقائص ہو سکتے ہیں۔