بیت المقدس کو اسرائیل سے چھڑانا ہر مسلمان کا فرض ہے : گورنر

Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے ،افواج پاکستان ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں، یہی وقت ہے جب ہمیں باہمی اتحاد اور تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کی امداد کے لئے ہلال احمر کی جانب سے کھانے پینے کی روزہ مرہ کی اشیا پر مشتمل 7 ٹرک بھجوانے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

گورنر نے کہا کہ ہمارا قبلہ اول بیت المقدس اسرائیل کے قبضہ میں ہے اور اسے چھڑانا دُنیا کے ہر مسلمان کا فرض ہے ۔انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ ان کی زندگی میں فلسطین اور کشمیری مسلمان غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہو جائیں۔

قبل ازیں گورنر کی سربراہی میں ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔ بورڈ نے میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کے فیصلے کی از سر نو تائید کی اور فیصلہ کیا کہ میرٹ پالیسی کے مکمل نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔