بدین : پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ ، یک پولیس اہل کار جاں بحق

Badin

Badin

بدین (جیوڈیسک) بدین میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک پولیس اہل کار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل ماتلی کے علاقے حاجی ساون میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔

حملے میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہل کار ابراہیم مہر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔