پی آئی اے کا دوسرا اے 320 ائربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے کے فلیٹ میں نئے طیارے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کا دوسرا اے۔ 320 طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

طیارے کی پی آئی اے کی فلیٹ میں شمولیت کی تقریب آج 12 بجے ہو گی جس میں چیئر مین علی گردیزی اور ایم ڈی پی آئی اے شاہنواز رحمان شرکت کریں گے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق نئے طیارے کو فورا ریگولر شیڈول مین شامل کیا جائیگا، جب کہ تیسرا اے۔ 320 ستمبر میں آئیگا۔