پاکستان بیت المال نے آئی ڈی پپز کے لیے عید پیکج کا اعلان کر دیا

Eid, Package

Eid, Package

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان بیت المال نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے کپڑوں کے 20 ہزار جوڑے، 500 سلائی مشینیں، پانی کی 20 ہزار بوتلیں، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر بے شمار تحائف بھجوا دئیے۔

ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید کا کہنا تھا کہ متاثرین کو عیدی اور معذوروں کیلئے 100 ویل چیئرز کا تحفہ دیا جائے گا۔ آئی ڈی پیز کو سامان بھجوانے کے لیے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر )عبدالقادر بلوچ نے آئی ڈی پیز کی قربانیوں کی تعریف کی اور کہا۔

کہ ان کے بغیر دہشتگردوں کا خاتمہ ممکن نہیں ، جبکہ وزیر مملکت شیخ آفتاب نے آئی ڈی پیز کو قوم کا محسن قرار دیا۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ متاثرین وزیرستان وطن کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔

اور پوری قوم ان کی مدد اور تعاون کے لیے اٹھ کھڑی ہو۔ پاکستان بیت المال کی طرف سے شمالی وزیر ستان آپریشن کے متاثرین کےلیے عید تحائف تو شاید چھوٹا سا نذرانہ ہوں ، لیکن ان تحائف میں چھپی محبت اور خلوص کا کوئی شمار نہیں۔