یمن ڈرون طیارے کا حملہ، 7 القاعدہ جنگجو ہلاک

Drones

Drones

صنعاء (جیوڈیسک) یمن کے شمالی صوبے الجوف میں امریکا کے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے کے حملے میں عراق پلٹ ایک جنگجو سمیت القاعدہ کے سات مشتبہ ارکان مارے گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک یمنی عہدے دار نے بتایا کہ امریکی ڈرون نے جوف کے علاقے خلقہ میں ایک گاڑی پر دوراکٹ فائر کیے ، حملے کے نتیجے میں سات مشتبہ جنگجو مارے گئے۔

حملے میں گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہو گئی، واضح رہے کہ امریکی سی آئی اے نے بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں سے یمن میں 2012ء سے میزائل حملے تیز کر رکھے ہیں لیکن امریکا نے سرکاری طور پر کبھی ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

اور نہ یمنی حکومت کی جانب سے ان حملوں کے خلاف کوئی احتجاجی بیان سامنے آیا ہے بلکہ امریکا کو القاعدہ کے جنگجوؤں کی بیخ کنی کے لیے یمن کی درپردہ حمایت حاصل ہے اور عوامی غیظ وغضب سے بچنے کے لیے سرکاری طور پر ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی جاتی۔