التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی پنجاب بھر کی واحد تنظیم ہے جو اپنے ڈونر کی طرف نہیں دیکھتی۔ صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے

News

News

کروڑ لعل عیسن ( طارق پہاڑ ) التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی پنجاب کی واحد تنظیم ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے۔ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی لوگوں کو صحت روزگار کی فراہمی کیلئے برسوں سے کام کر رہی ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال 200 مستحق افراد میں ایک سال کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور 100 سلائی مشینیں دی جانے کی تقریب سے سرپرست التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی حاجی محمد انور ظفر، ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن، ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین، اے سی کروڑ تنویر یزدان، صدر التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی ملک محمد اسماعیل کھوکھر، چوہدری الطاف حسین سابق ایم پی اے ، سردار ذوالفقار علی خان ایڈووکیٹ، اقبال احمد خان شہانی ، بائو محمد رفیق، چوہدری فضل محمد ،DO سوشل ویلفیئر رانا محمد شاہد ، تحصیلدار محمد ابراہیم اور انجمن آڑھتیان کے صدر طارق پہاڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو صحت ، روزگار اور خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ جس کے تحت کروڑ چکنمبر 94/TDA اور نشیبی علاقوں میں دستکاری سکول کھولے گئے ہیں۔ جہاں پر اب تک ایک ہزار سے زائد خواتین سلائی ، کڑھائی اور بیوٹیشن کا کام سیکھ کر اپنا گھر چلا رہی ہیں۔ اسی طرح بچیوں کو سکول اور کالج لے جانے اور لانے کیلئے بس اور مریضوں کیلئے ایمبولینس بھی فراہم کی گئی ہے۔ 200 مستحق افراد کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک سال تک 2 ہزار روپے مہینہ وظیفہ دیا جائے گا۔ قرعہ اندازی کے ذریعے 50 سلائی مشینیں جبکہ سکولوں میں زیر تعلیم 50 بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ اس سے پہلے بے روزگار نوجوانوں میں 33 سے زائد رکشے قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیئے گئے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی نے ہمیشہ انفرادی نوعیت کے افراد کو خود روزگار بنانے کیلئے سلائی مشینیں راشن کارڈ حقداران کو تلاش کر کے دیئے۔ جو کہ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کا بڑا کارنامہ ہے۔

مقررین نے کہا کہ بلا شبہ مدارس اور مساجد بچوں کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ لیکن لوگوں کو روزگار کی فراہمی بھی کسی اچھائی سے کم نہیں۔ ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی پنجاب بھر کی واحد تنظیم ہے جو اپنے ڈونر کی طرف نہیں دیکھی۔ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی ہر سال غریبوں اور بے سہاری لوگوں کی لیئے نئے نصوبے دے رہی ہے۔ڈی پی او لیہ غازی صلاح دین نے کہا کہ جو شخص ایک انسان کی زندگی بچاتا ہے وہ پوری انسانیت کو بچاتا ہے۔ غریب اور بیماری اور غربت کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے جانے والوں کی مدد کرنا بہت بڑا اجر ہے۔ ہمارے ضلع مین بہت غربت ہے۔

جن کی ہر ممکن امداد کرنی چاہیئے۔ صدر التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی حاجی محمد انور ظفر نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا بے حد مشکور ہوں کہ اس نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں اپنے علاقہ کے غریب اور مستحق افراد کی خدمت کر سکوں۔ آئیندہ کے منصوبوں میں نوجوانوں کیلئے فنی تربیت کا ادارہ قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ایک چھوٹا ہسپتال جس میں تین ڈاکٹر ہونگے بنایا جائے گا۔ اور بلد بنک بھی قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر چوہدری محمد شریف گجر ، محمد حبیب انور ، افتخار حسین ، ملک مشتاق سامٹیہ ، چوہدری محمد اسلم ، ملک اعجاز اولکھ ، غضنفر قریشی ، ظاہر شاہ سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے۔