روس اور چین کی طرح امریکہ پر بھی نظر رکھی جائے گی: جرمن چانسلر

Angela Merkel

Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) جرمنی نے اپنے ملک اور رہنمائوں کی حد سے بڑھتی ہوئی امریکی جاسوسی کے نتیجہ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی دفعہ امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیوں پر نظر رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس سے پہلے جرمنی امریکہ کو دوست ملک سمجھ کر اس کی خفیہ ایجنسیوں کی حرکتوں پر نظر نہیں رکھتا تھا لیکن جرمن سربراہ مرکل کی فون کالز کی جاسوسی اور جرمنی سے دو امریکی جاسوس پکڑے جانے کے بعد جرمن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ پر اسی طرح نظر رکھی جائے گی جیسا کہ روس اور چین پر رکھی جاتی ہے۔