چین سے کہا ہے آزاد کشمیر میں اپنی سرگرمیاں ختم کردے: بھارت

Arun Jaitley

Arun Jaitley

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں چین کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس بارے میں چینی حکام کو اپنی تشویش سے بھی آگاہ کر دیا ہے کہ وہ فوری طور پرعلاقے میں اپنی سرگرمیاں ختم کردے۔

یہ بات وزیر دفاع ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں چینی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ چین کے ساتھ تمام مسائل پر باقاعدہ اجلاسوں میں چینی ہم منصوبوں کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔