عالمی برادری راکٹ حملوں سے متعلق اسرائیلی دعوئوں پر بیوقوف نہ بنے: سعودی عرب

Saudi Arabia

Saudi Arabia

نیویارک (جیوڈیسک) سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے شرمناک جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے فلسطینی راکٹ حملوں سے دفاع کے لئے دعوئوں پر بے وقوف نہیں بننا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے گفتگومیں کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل کے پاس ایک دفاعی نظام ہے اور وہ اپنی جانب آنے والے بیشتر راکٹوں کو پھٹنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیتا ہے۔

اب اسرائیل جو کچھ کررہا ہے،یہ اپنا دفاع نہیں ہے بلکہ ایک بڑا جارحانہ حملہ اور شرمناک جنگی جرم ہے۔