بلیک باکس مل گیا، طیارہ خراب موسم کیوجہ سے گر کر تباہ ہوا: فرانسیسی صدر

Algeria Airplane

Algeria Airplane

پیرس (جیوڈیسک) الجزائری وزیر خارجہ رمضان لعمامرۃ نے کہا ہے کہ مالی کے شمالی علاقے میں ائیرالجزائر کی پرواز اے ایچ 5017 کے تباہ ہونے کی جگہ پر ایک مسلح گروپ موجود تھا۔

رمضان لعمامرۃ نے بتایا کہ مالی کے شمالی علاقے میں مسافر طیارے کے تباہ ہونے کی سب سے پہلی اطلاع ایک مسلح گروپ نے دی تھی۔درایں اثناء فرانسیسی وزیرداخلہ برنارڈ کازینوف کا کہنا تھاکہ الجزائر کا مسافر طیارہ ممکنہ طور پر خراب موسم کی وجہ سے گرکر تباہ ہواہے۔

نشری تقریر میں بتایاکہ فرانسیسی فوجی دستے نے فلائٹ کے ریکارڈر بلیک باکس برآمد کر لیا ہے۔