کولمبو ٹیسٹ : سری لنکا 421 رنز، جنوبی افریقہ 3 وکٹ پر 98 رنز

Test Colombo

Test Colombo

کولمبو (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کی ٹیم سری لنکا کی پہلی اننگز کے سکور سے ابھی 323رنز دور ہے اور اس کے سات کھلاڑی باقی ہیں۔

اس سے پہلے میزبان ٹیم نے اپنی نا مکمل اننگز پانچ وکٹ پر 305 رنز سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 421 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ مہیلا جیہ وردھنے 165رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔

ان کے بعد ڈیک ویلا نے 72رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے سٹین، فیلانڈر اور ڈومنی نے دو دو ، جب کہ مورکل اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ لی۔