بنوں (جیوڈیسک) پاکستان بیت المال نے دنیا نیوز کی رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے تھیلی سیمیا میں مبتلا چار بچیوں کے والدین کو پچاس ہزار روپے کا چیک حوالے کر دیا۔
پاکستان بیت المال کے کوآرڈینیٹر قاضی ظفر نے پچاس ہزار روپے کا امدادی چیک تھیلی سیمیا میں مبتلا بچیوں کے والد کے حوالے کیا۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے انصاف اللہ کی چار بچیاں خون کے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔
قاضی ظفر نے بتایا کہ تھیلی سیمیا میں مبتلا چاروں بچیوں کا عیدالفطر کے بعد اسلام آباد میں مفت علاج کیا جائے گا۔ امدادی چیک بچیوں کے والد کو ان کے اسلام آباد آمد و رفت اور دیگر اخراجات کی مد میں دیا گیا ہے۔
پاکستان بیت المال کی جانب سے ڈبل ماسٹرز کرنے والے نابینا احسان اللہ کا بھی مفت علاج کرانے کا اعلان کیا گیا۔