کراچی: قائد آباد کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے قائد آباد کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی دوسری منزل میں لگی ہے اور فیکٹری کی اوپرکی دو منزلوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔