جلد ملک پر غریب متوسط طبقے کی حکمرانی ہوگی: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا فکر و فلسفہ ملک میں انقلاب کی نوید بن چکا ہے، وہ دن دور نہیں جب ملک پر غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی حکمرانی قائم ہو گی۔

ایم کیو ایم کے 17 ویں یومِ تاسیس پر کارکنوں اور عوام کے نام اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا فکر و فلسفہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور مختلف قومیتوں، زبانوں اور مذاہب کے ماننے والے عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ومنظم ہو کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو جن چیلنجوں اور خطرات کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ گروہی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی بقاو سلامتی کے لیے سنجیدگی سے سوچا جائے۔