جنگ بندی کے دوران مزید پینتیس شہداء کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں

Gaza

Gaza

غزہ (جیوڈیسک) حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد ملبوں سے مزید پینتیس شہداء کی لاشیں مل گئیں۔ مجموعی شہادتیں نو سوسے تجاوز کر گئیں۔ جنگ بندی سے پہلے تک اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا انیسواں روز ہے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان بارہ گھنٹے کی جنگ بندی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک جنگ بندی پرعملدرآمد رہے گا۔

جنگ بندی شروع ہونے سے پہلے آخری وقت تک اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی۔ جنگی جنون کا مظاہرہ کیا۔ اس سے پہلے تازہ واقعات میں خان یونس کا ایک فلسطینی خاندان نشانہ بنا۔ اٹھارہ افراد شہید ہوئے۔

جنگ بندی کے بعد ملبوں سے مزید پینتیس شہداء کی لاشیں ملیں ہیں۔ دس بعصوم بچے شہیدوں میں شامل ہیں۔ غزہ کے اسپتالوں میں زخمیوں کی آمد جاری رہی۔

دوسری طرف فرانس میں آج غزہ بحران پراہم اجلاس ہورہا ہے۔ یورپی یونین کے ہمراہ امریکا۔۔ ترکی، اور قطر کے وزرائے خارجہ شریک ہو رہے ہیں۔