گوجرہ (جیوڈیسک) گوجرہ میں ایک گھر سے تین لاشیں ملی ہیں۔ باپ، بیٹے اور ملازمہ کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں تہرے قتل کی ہولناک واردات، امامیہ کالونی میں گھر سے تعفن اٹھا تو علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
اہلکار آئے تو دیکھا باون سال کے منظوراحمد، دس سال کے لے پالک بیٹے کامران اور سولہ سال کی ملازمہ کی لاشیں پڑی تھیں۔ تینوں کو سر میں گولیاں ماری گئی تھیں۔
رشتے داروں نے پولیس بتایا کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ منظور احمد سعودی عرب میں ملازمت کرتا تھا۔ دو ماہ پہلے چھٹیوں پر گھر آیا تھا۔محلے والوں کا کہنا ہے کہ منظور کی ایک بیٹی نے چند ماہ پہلے پسند کی شادی کی۔ باپ بیٹی کے تعلقات کشیدہ تھے۔
تہرے قتل پر علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔