لاڑکانہ (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ ایک انگریزی اخبار میں واجد علی سید نے اپنے مضمون میں زرداری کی امریکہ یاترا کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ زرداری کی امریکہ کے نائب صدر اور سینیٹروں سے ملاقات ایک پاکستانی تاجر رفعت محمود کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں پر انہوں نے مختلف مذاہب کے نمائندوں کے اعزاز میں اہتمام کیا تھا جہاں پر زرداری کی موجودگی روایتی اور بے معنی تھی جس کی کوئی اہمیت نہیں اور زرداری کو پروٹوکول بھی روایت کے مطابق وہی دیا گیا جو عام طور پر بالعموم سابق صدر کو دیا جاتا ہے۔
لیکن یہ بات تو واضح ہے کہ زرداری اپنے آقائو ںکے پاس ایک بار پھر اپنے بچائو اور تحفظ کے لیے جاپہنچا ہے تو دوسری جانب زرداریوں نے افواج پاکستان کی قدم بوسی اور خوشامد شروع کردی ہے لہذاایسی باتوں پر کوئی حیرت نہیں ہے کہ آج کل کی سیاست اور رشوت نوازی ہے جب تک پاکستان کی عوام واضح طور پر ایسی گندی سیاست کو مسترد نہیں کرتیں تب تک عوام کو سکھ و چین نہیں ملے گا۔