کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنے کا درس دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کے تحت ہر سال کروڑوں روپے مالیت کی امداد غربائ، مساکین، یتیموں، بیوائوں اور ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جاتی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ خدمت کے بغیر سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔ ان خیالات اظہارکا انہو ں نے متحدہ قومی موومنٹ اولڈ لیار ی سیکٹر کے زیر اہتمام عثمان آباد میںمنعقد ہ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران احمد، علاقائی یونٹس ،سیکٹرز کے ذمہ داران، کارکنان و ہمدروں اوراولڈلیاری کے معززشخصیات سمیت عوام بڑی تعداد میں موجود تھی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ کے کے ایف نے کس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے چاہے وہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہو یا پھر تھر میں قحط سالی ہو کے کے ایف نے سب سے پہلے متاثرین کی بحالی کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کیا اور اس بات کا منہ بولتا ثبوب کشمیر کے زلزلہ میں خدمت کرنے پر حکومت کی جانب سے خدمت خلق فائونڈیشن کو ستارہ امتیاز ملنا ہے۔
انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کے کے ایف کے امدادی کیمپس میں زکوۃ ،فطرہ اور صدقات کے عطیات جمع کرائیں تاکہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔ تقریب سے حق پر ست ارکان اسمبلی مزمل قریشی، ہیر سوہو نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر انچارج KMOC فرخ اعظم جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ، سید احمد رضا اراکین حاجی منظور احمد جوکھیو ، بشیر احمد دروان اور عبدالقادر بلوچ بھی موجود تھے۔ افطار ڈنر میںسچل گوٹھ ،بلاول شا ہ نورانی گوٹھ، ایوب گوٹھ، صفورہ گوٹھ بختاور گوٹھ، بلاول شاہ نورانی گوٹھ، بھٹائی آباد، راشدی گوٹھ سے تعلق رکھنے والے ادیب شعراء، دانشور وں اور علاقہ معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔