ملکہ (عمر فاروق اعوان) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی کی بدترین جارحیت پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے، امت مسلمہ کے حکمران عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کریں، تقوی کے فقدان کی وجہ سے آج ہم پست حالی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہااسرائیل کی فلسطین پر بمبار ی پر اقوام عالم کی خامو شی افسوسناک ہے۔فلسطین میں اسرائیل نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ تو ڑ دیے ہیں مگر ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔