لاہور (جیوڈیسک) اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں کو ٹھوس سیاسی اور سفارتی مدد کی ضرورت ہے، وزیر اعظم کا فلسطینیو ں کے لیے 10 لا کھ ڈالر کا عطیہ اور پاکستان میں یوم سوگ منانے کا فیصلہ یقیناا یک مثبت قدم ہے لیکن فلسطینیوں کو کبھی بھی مالی وسائل کی کمی نہیں رہی۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعظم اس حوالے سے متحرک ہوں اور اسلامی ممالک کے سربراہوں سے رابطہ کر کے او آئی سی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔ یہ بات امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانو ں کو ہمت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر مسلمان ممالک متحد ہو جائیں تو اسلام دشمن قوتیں ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔