اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک بحریہ کی جانب سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کو ہر ممکن امداد بہم پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعہ کو پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق خشک راشن، خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پاکستان نیوی کے آفیسرز‘ سی پی اوز‘ سیلرز اور سویلینز نے ہمدردی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔