عیدالفطر کے موقع پر لاہور کا سیکیورٹی پلان جاری، شہر بھر میں ہائی الرٹ رہے گا

Security

Security

لاہور (جیوڈیسک) ضلعی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر لاہور کے لیے سکیورٹی پلان جاری کردیا جس کے تحت شہر بھر میں ہائی الرٹ رہے گا۔

لاہور میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر میں ہائی الرٹ ہو گا۔

شہر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم مقامات پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 5 ٹیمیں 24 گھنٹے موجود رہیں گی جبکہ بازاروں میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انسپکشن شروع کر دی گئی ہے۔

عیدالفطر کی نماز کے لیے شہر کی اہم مساجد میں مخصوص داخلی اور خارجی راستے ہوں گے،نمازیوں کو چیکنگ کے بعد مسجد میں جانے کی اجازت ہو گی اور نماز کے موقع پر پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ سکیورٹی پلان کے تحت سول ڈیفنس، فائربریگیڈ اور پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔