3 ہزار سائنسی محققین کی عالمی فہرست میں ایک پاکستانی بھی شامل

Scientist

Scientist

کراچی (جیوڈیسک) دنیا کے بہترین سائنسی محققین کی عالمی فہرست میں صرف ایک پاکستانی کا نام شامل ہے۔ تاہم ان کی بنیادی وابستگی کسی پاکستانی نہیں بلکہ سعودی عرب کی جامعہ سے ہے۔ اس فہرست میں بھارت کے 8 سائنسدانوں کو شامل کیا گیا ہے جب کہ پاکستان اور بھارت کے علاوہ کسی سارک ملک کے سائنسدان کو اس فہرست میں شامل ہونے کا شرف نہیں ملا۔

بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق دنیا کے بہترین ذہنوں کی نمائندگی کرنے والی اس عالمی فہرست Highly Cited Researchers میں دنیا کے تمام ممالک سے 3000 بہترین سائنسدانوں کے نام کا انتخاب کیا گیا۔ یہ فہرست دنیا کے ان معروف سائنسی دماغوں میں سے کچھ کی نمائندگی کرتی ہے جن کے کام کاان کے متعلقہ مضامین میں سب سے زیادہ ایک فی صد حوالہ دیا گیا۔ اس فہرست میں صرف ایک پاکستان سائنس دان تصور حیات کا ریاضی اورا نجینئرنگ دو مختلف کیٹیگری میں نام شامل ہے، پاکستانی محقق کا بھی بنیادی تعلق کسی پاکستانی یونیورسٹی سے نہیں، دونوں کیٹیگری میں ان کا بنیادی تعلق کنگ عبدالعزیز یونی ورسٹی سعودی عرب سے ہے جب کہ ثانوی وابستگی قائد اعظم یونی ورسٹی اسلام آباد سے ہے۔

محققین کے کام کی خصوصیات کے حوالے سے امریکا اس فہرست میں چھایا ہوا ہے۔برکس ممالک میںچین سب سے زیادہ 163سائنسدانوں کےسا تھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت کے 8، برازیل کے 5،روس کے 5 اور جنوبی افریقا کے 11 سائنسدان شامل ہیں۔ مشرقی ایشائی ممالک میں جاپان کے 102 ،جنوبی کوریا کے 25،سنگاپور کے 11،ایران کے 11 ہیں،جب کہ اس فہرست میں سعودی عرب کی حیران کن تعداد180 ہے۔

تاہم سعودی عرب کے ان سائنسدانوں کی اکثریت سعودی یونی ورسٹیوں کے لئے کا م نہیں کر رہی بلکہ ان 150سعودی محققین کی ثانوی وابستگی سعودی عرب کی یونی ورسٹیوںسے ہے صرف 30 سائنسدانوں کی بنیادی وابستگی سعودی عرب کے ساتھ ہے۔