اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج بھی مون سون بارش جم کر برسی، شہری خوش ۔وقفے وقفے سے بارش نے روزے ٹھنڈے کر دیئے۔اسلام آباد میںصبح شام بادلوں کے ڈیرے رہتے ہیں ۔ آج تیسرے دن بھی بارش نے ہوئی اور پھر ہلکی پھوہا ر کئی گھنٹے جاری رہی۔
بارش کے بعد دھند چھانے لگی اور مناظر دھندلا سے گئے۔ مون سون بارشیں ان دنوں اسلام آبا د پر خوب برس رہی ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بھی اعلان کر رکھا ہے کہ بالائی علاقوں سے بادل اتنی جلدی جانے والے نہیں، شہریوں کی عید کی خوشیوں میں شرکت کے بعد ہی جائیں گے۔