کروڑ لعل عیسن کی خبریں 26/7/2014

News

News

حضرت ابو بکر صدیق ، حضرت عمر فاروق ، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی شیر خدا نے حضور پاک ۖ سنت کی ادائیگ
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حضرت ابو بکر صدیق ، حضرت عمر فاروق ، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی شیر خدا نے حضور پاک ۖ سنت کی ادائیگی میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ آج کا مسلمان نہ جانے کیوں غافل ہے۔ماہ رمضان رحمتوں ، برکتوں اور بخشش کا مہینہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار قاری عظمت اللہ باروی نے جامعہ مسجد گلزار مدینہ میں 27 ویں کی رات کو ختم قرآن پاک کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیلة القدر کی رات برکتوں اور فضیلتوں والی جس کو ہزار مہینوں سے زیادہ قدر والی رات قرار دیا گیا ہے۔ حضرت عائشہ عالمہ ، قاریہ ، حافظہ اور بہت بڑی مفسر تھیں۔ جنہوں نے اس رات کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور نبی کریم ۖ فرماتے کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمت برستی ہے اور اس ماہ مبارکہ میں قرآن پاک کا نازل ہونا بھی بہت بڑی فضیلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ۖ ساری کائنات کیلئے رحمت اللعلمین بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ حضور ۖ ظاہری حیات سے لے کر آج تک اپنے روزہ اقدس میں زندہ و جاوید ہیں۔ گندے عقیدے والے لوگوں سے بچو ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق ، حضرت عمر فاروق ، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی شیر خدا نے حضور پاک ۖ سنت کی ادائیگی میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ آج کا مسلمان نہ جانے کیوں غافل ہے۔ ، صحابہ کرام اور اولیائے عظام کے نقشِ قدم پر چل کر اپنی زندگیاں گزاریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبار ک ہمیں فتح مکہ ، فتح بیت المقدس اور پاکستان کے معرض وجود میں آنے کی یاد دلواتا ہے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) رمضان المبار ک ہمیں فتح مکہ ، فتح بیت المقدس اور پاکستان کے معرض وجود میں آنے کی یاد دلواتا ہے۔کے مہینہ میں جمعة الوداع کی بڑی فضیلت ہے۔ ہر دن رمضان المبارک کے گزرے دنوں کے حوالے سے خود احتسابی کا درس دینے کے علاوہ ہمیں خبردار کرتا ہے کہ رمضان المبارک کے باقی دنوں میں ہم اپنی کوتاہیوں اور سستیوں کو کنٹرول کرتے ہوئے اس کی قدر کریں۔ محمد عربی کی غلامی کے بغیر ہمارے ایمان مکمل نہیں ہو سکتے۔ رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں جن لوگوں نے روزہ ، نماز اور تراویح خوش و خضوع کے ساتھ ادا کی اور اپنے مال کو پاک اور صاف کرنے کیلئے صدقات ، خیرات اور زکٰوة دی اس نے ڈھیروں ثواب کمایا۔ اس ماہ مبارک میں ناپ تول میں کمی ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے کسی صورت بھی خود کو مومن کہلوانے کے لائق نہیں۔ فلسطین اور کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم یہود و نصاریٰ کی اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امریکہ اور اقوام متحدہ کے اداروں کو یہاں پر ہونے والے ظلم و ستم کیوں نظر نہیں آرہے۔ پاکستان کے حکمران امریکہ اور بھارت کی خوشامد کرنے کی بجائے اسلامی غیرت کا ثبوت دے کر دو ٹوک اور واضع مؤقف قائم کرے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین جماعت اہلسنت کے ڈویژنل کنوینئر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے الوداعی جمعہ کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارکہ میں شیطان کو قید کر لیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں پر بے حس مسلمان نہ تو روزہ رکھتے ہیں اور نہ تو تراویح پڑھتے ہیں۔ واضح رہے کہ روزہ فرض اور تراویح سنت ہے۔ بغیر کسی شرعی عذر کے معافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیلة القدر کی راتیں انتہائی فضلیت والی راتیں ہیں۔ اس ماہ مبارکہ میں حضور نبی کریم ۖ جس مصروفیت میں رہے قرآن نازل ہوتا رہا۔