عید کی آمد، ٹرانسپورٹروں نے کرایے دگنے کر دیے

Transporters

Transporters

کراچی (جیوڈیسک) عید الفطر کے موقع پر کراچی سے اندرون ملک روزانہ ہزاروں افراد بسوں کے ذریعے بھی روانہ ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں کو دوگنا کر دیا ہے۔

خوشیاں منانے جانے والوں کی پریشانی بتا رہے ہیں۔ عید کے قریب آتے ہی کراچی سے اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے جانے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ چاہے ریلوے اسٹیشن ہوں یا بسو ں اڈے ہر طرف مسافروں کا ہجوم ہے۔

کئی تو ایسے ہیں کہ بس میں سیٹ نہ ملنے پر چھت پر بیٹھنے میں ہی عافیت جانی۔ لیکن کیا کہیں ان ٹرانسپورٹرز مافیا کیا جنہوں نے کرایوں کو دوگنا کر دیا۔اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کے لئے جانے والے بے چین نظر آتے ہیں چاہے انہیں اضافی رقم ہی کیوں نہ دینی پڑی بس منزل پر پہنچنا ہے۔

آخر عید جو ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اگرچہ اضافی کرایوں کا نوٹس تو لیا ہے لیکن ایسا نظر نہیں آتا۔ اور اب بھی روزانہ 40 سے 50 ہزار افراد اضافی کرایہ دینے پر مجبور ہیں۔

عید الفطر کے موقع پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے لئے آبائی علاقوں کو جانے والے خوش تو ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ مافیا ان سے اضافی کرایے وصول کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔