لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے انسپکٹر کے قاتل اہلکاروں کو دبوچ لیا۔ مبینہ مقابلے میں 4 ملزم ہلاک، کراچی پولیس کے لیے سبق۔ پولیس کے مطابق مخبری پر رضا بلاک کے ایک مکان پر چھاپا مارا گیا۔
تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چاروں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ مرنے والے ڈاکوؤں میں علی حسن، زول خان، عثمان اور نور الٰہی کے ناموں سے کی شناخت ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے ڈاکو متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور چند روز قبل وحدت کالونی میں مزاحمت پرموٹروے پولیس کے انسپکٹر کو قتل کیا تھا۔