پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ عوام نے مشرف اور زرداری کی پالیسیاں مسترد کیں لیکن نواز شریف وہی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، یوسف رضا گیلانی کے انکشافات سے ثابت ہو گیا کہ فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔
پشاور میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو عید کے تحائف دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ قبائل سوچتے ہیں کہ انہیں گھروں سے کیوں نکالا گیا، قومی ترانہ اور پرچم کی حفاظت کرنے والے قبائل آج بدترین بحران کاشکارہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبائل کو چند ہزار روہے دے کر مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ سراج الحق نے کہا کہ آج کے حالات مشرف اور زرداری کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، مگر موجودہ حکمران بھی انہی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔