عراق : داعش نے حضرت شیث علیہ السلام کا مزار بھی شہید کر دیا

Hazrat Sheest

Hazrat Sheest

موصل (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے شہر موصل میں حضرت شیش علیہ السلام کا مزار شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق داعش تنظیم کے حامیوں کی جانب سے یہ کارروائی ہفتے کے دن کی گئی۔ داعش کے حامیوں نے لوگوں کو مزار کی جانب آنے سے روکا۔

اور پھر دھماکا خیز مواد کے ذریعے مزار کی عمارت شہید کردی۔ شدت پسندوں نے مزار کے احاطے سے تبرکات بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردی ہیں۔